This website is not optimized for Internet Explorer 6.
Download Internet Explorer 8 or Firefox.

Find out why this website is not optimized for Internet Explorer 6.

Ernestine's Women's Shelter

Crisis 416.746.3701 / TTY 416.746.3716

Urdu

 ارنسٹائنز ویمنز شیلٹر 

ارنسٹائنز ویمنز شیلٹر بچوں، جوانوں اور ایسی خواتین کو قابل رسائی، موزوں خدمات فراہم کرنے پر زور دیتا ہے جو تشدد کا شکار ہوئے ہیں اور/ یا اس کا سامنا کیا ہے۔ ارنسٹائنز میں ہم ایک نسل پرستی مخالف اور ایذادہی مخالف فریم ورک میں کام کرتے ہیں، اور ہم ہر شخص کی انفرادی شناخت کواہمیت دیتے ہیں۔

 اگر آپ یا آپ کا بچہ/ کے بچے کو کسی قسم کی بدسلوکی کا سامنا ہے تو - یہ آپ کی غلطی نہیں ہے اور آپ تنہا نہیں ہیں۔   

آپ اور آپ کے بچے تشدد، خوف، تحقیر، ڈانٹ ڈپٹ، مارپیٹ اور جنسی دست درازی سے آزاد زندگی گزارنے کا موقع پانے کے مستحق ہیں۔ آپ کو اپنے حقوق سے آگاہ ہونے، اور کسی سزا کے بغیر اپنے فیصلے اور غلطیاں کرنے کا حق ہے۔  ارنسٹائنز میں ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کسی بدسلوکی والی صورتحال سے نکلنا آپ کے ذریعہ کئے جانے والے انتہائی دشوار اور خطرناک فیصلوں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

 ارنسٹائنز آپ کے سرپر چھت، ایک بستر، بنیادی ضروریات، صلاحکاری اور دیگر امدادی خدمات  فراہم  کرتا ہے جو مفت اور رازدارانہ ہیں۔

بحرانی لائن: 416-746-3701  دبائیں  O

ٹی ٹی وائی لائن: 416-746-3716

ای میل: contact@ernestines.ca

آپ مارپیٹ کی شکار خواتین کی امدادی لائن سے بھی اس نمبر پر رابطہ کرسکتی ہیں:

  • جی ٹی اے: 416-863-0511
  • ٹول فری (اونٹاریو): 1-866-863-0511
  • 1-866-863-7868  ٹی ٹی وائی
  • #SAFE: #7233  اپنے موبائل فون پر

 

بدسلوکی کی علامات

رشتوں میں تشدد کا وقوع وقت گزرنے کے ساتھ یا فوری ہوسکتا ہے۔ کیا آپ کے رشتے میں بدسلوکی کی ان علامات میں سے کوئی ہے؟

  • جسمانی بدسلوکی، بشمول تھپڑلگانا، مارپیٹ، مکہ مارنا، دھکا دینا، جھٹکا دینا، گلا دبانا
  • کسی قسم کے ہتھیار/ چیز سے مارنا
  • بچوں کو جسمانی نقصان پہنچانا
  • جنسی دست درازی/ زنا بالجبر
  • بچوں کو دھمکی دینا
  • بچوں کی بہبود کو نظرانداز کرنا
  • پالتو جانوروں کو جسمانی نقصان پہنچانا٭
  • تحقیر اور تذلیل
  • الگ کردینا یا قید کردینا
  • جذباتی، نفسیاتی بدسلوکی اور گالی گلوچ
  • دھمکی دینا
  • جھگڑے کھڑے کرنا
  • جذباتی یا مالی امداد بند کردینا
  • دوستیوں یا خاندانی تعلقات پر قابو پانے یا انہیں توڑ دینے کی کوشش کرنا
  • دیگر دوستوں یا خاندان کیلئے مخاصمت میں اضافہ

*سروے میں شامل ہونے والی اونٹاریو کی 61%  خواتین، جنہوں نے اپنے بدسلوکی کرنے والے ساتھی کو چھوڑ دیا، کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں نے پالتوجانور کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کیا تھا یا انہیں مار ڈالا تھا۔ (OAPCA 1998) 

اگر آپ کو اپنے رشتوں میں اس قسم کی کوئی علامات نظر آتی ہیں تو ہمیں اس نمبر پر کال کریں   416-746-3701،  ٹی ٹی وائی  416-746-3716۔  ہم مدد کرسکتے ہیں۔

 

 

اکثر پوچھے گئے سوالات

1. ارنسٹائنز ویمنز شیلٹر میں کون آسکتی ہیں؟

کوئی بھی ایسی خاتون یا ان کے بچے جن کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہو ارنسٹائنز میں آسکتی ہیں۔ اگر آپ شیلٹر (پناہ گاہ) کے قریب رہتی ہیں تو آپ کو دوسری شیلٹرکی تلاش میں مدد دی جائے گی۔

2. کی امیں اپنے 15 سال کی عمر کے بیٹے کو لاسکتی ہوں؟

ہاں، آپ ایسا کرسکتی ہیں۔ ارنسٹائنز18 سال تک کی عمر کے لڑکے کو اپنی ماں کے ساتھ آنے کی اجازت دیتا ہے۔

2. ارنسٹائنز میں رہنے کا کیا خرچ آتا ہے؟

ارنسٹائنز میں رہنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔

3. خواتین اور بچے ارنسٹائنز تک کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

کچھ خواتین پولیس یا ہسپتال کے حوالے سے آتی ہیں۔ دیگر انٹرنیٹ پر معلومات تلاش کرتی ہیں، یا ہماری ایمرجنسی فون لائن کو کال کرتی ہیں، کچھ خواتین کو ایسے دوستوں یا رشتہ داروں کے ذریعہ ارنسٹائنز کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں جو ہماری خدمت سے واقف ہیں۔ اگر کوئی خاتون ارنسٹائنز میں کال کرتی ہے اور وہاں جگہ موجود ہوتی ہے تو ہمارا عملہ اسے محفوظ طور پر شیلٹر تک پہنچنے کا منصوبہ بنانے میں مدد کرتی ہے۔

4. اگر ارنسٹ لائنز میں جگہ موجود نہ ہو تو کیا ہوتا ہے؟

صلاح کار آپ کو کسی ایسے پناہ گاہ کی تلاش میں مدد کرے گی جہاں جگہ دستیاب ہو۔

5. میں وہاں کتنے عرصے ٹھہر سکتی ہوں؟

آپ کی رہائش کے عرصے کا تعین آپ کی انفرادی ضرورت کے لحاظ سے کیا جائے گا۔

6. کیا میں اپنے پالتو جانور لاسکتا ہوں؟

جانوروں کو شیلٹر میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے تاوقتیکہ وہ کوئی رجسٹرڈ سروس ڈاگ نہ ہو، لیکن ارنسٹائنز سیف پیٹ کے ساتھ مل کر، آپ کے جانور کے قیام کیلئے ایک خیال رکھنے والی جگہ تلاش کریں گے۔  آپ کے پالتوجانور کی دیکھ ریکھ کی جائے گی اور یہ کام رضاکاروں کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔

7. ابھی میرے ساتھ ایک عارضی رہائش امدادی کارکن ہے، میں اس بدسلوکی بھری صورتحال سے نہیں نکل سکتی تاوقتیکہ وہ بھی میرے ساتھ آئے؟

جی ہاں، آپ کا امدادی کارکن آپ کے ساتھ آ اور ای ڈبلیو ایس میں ٹہھرسکے گا۔

did you know
did you know

35

women on average, access our food bank every month.

We Can Help

We Can Help

Connect to our services Read More »

Kids Zone

Kids Zone

Find out about what Ernestine’s does for kids Read More »

Lend a Helping Hand

Lend a Helping Hand

Check out Ernestine's Linking  Boomers Program Read More »